شہباز شریف نے 3 بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش ٹھکرائی، بھائی سے بیوفائی نہیں کی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی جیسے سینیئر اور قابل احترام سیاستدان سے ایسی خلاف حقیقت گفتگو کی توقع نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے شہباز شریف نے تین بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش ٹھکرائی لیکن بڑے بھائی سے بے وفائی نہیں کی، شہباز شریف نہ صرف اپنے بھائی کے ساتھ ہر طوفان میں ڈٹ کر کھڑے رہے بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ جیل بھی گئے، بدترین صعوبتیں برداشت کیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے مخلص برادرانہ رشتے میں دراڑ کی قیاس آرائیاں چالیس سال سے جاری ہیں جو ہمیشہ جھوٹ اور پروپیگنڈا ثابت ہوئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف واحد مثال ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بھائی کی وفاداری کو ترجیح دی، شہبازشریف اخلاص کے امتحان میں ہمیشہ کھرے اترے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا، محمود خان دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پربات کرنے سے پہلے محمود اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں، مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرادیا تھا، اپنے بھائی کا ہرمشکل میں ساتھ دینے والے شہبازشریف نے قیدوبند برداشت کیں، جھوٹ اورمکرمحمود اچکزئی کا وتیرہ بن گیا،کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں۔خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے دعویٰ کیا تھاکہ شہباز شریف ہمارے دوست ہیں مگر وہ تو مشرف کے وزیراعظم بننے کیلئے بھی تیار تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمت کرکے شہباز شریف کو روکا تھا مگر اب نوازشریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر