مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، ناکامی جمہوریت کیلئےخطرہ ہوگی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں کیونکہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائےگی، مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے لیے خطرہ ہوگی، مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے، تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے، جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے ۔ان کا کہنا تھا ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے، جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے، ضمانت تو قتل کے ملزم کو بھی مل جاتی ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بلاول کو پتا ہونا چاہیے کہ ملک کی ضرورت کیا ہے، آج تک سول ملٹری اتفاق سے ہی ترقی ممکن ہوئی، سیاسی دانش مندی وقت کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر