کرم میں اسلحہ جمع کرانے کیلئے فریقین 15 روز میں لائحہ عمل دیں گے: بیرسٹر سیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل کرم جانےوالے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں، ایپکس کمیٹی کےفیصلے کےمطابق کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائےگا اور اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔ مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ کرم میں اسلحے کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ خریدنے کے لیے کرم میں چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کرم میں فریقین کے ہرقسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی، پہلےسے موجود بنکرز ایک ماہ میں ختم کیے جائیں گے اور بنکرز گرانے کے بعد لشکرکشی کرنے والےفریق کو دہشتگرد سمجھ کرکارروائی کی جائےگی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ چلانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اور سڑکوں پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ضلع کرم کی صورتحال پر کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا معاہدے پر پہنچنے کے لیے 50 نشستیں ہوئیں اور تمام فریقین نے اہم کردار ادا کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر