چین کا طبی بیمہ فنڈ کی نگرانی مزید سخت کرنے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی صحت تحفظ انتظامیہ  (این ایچ ایس اے) نے طبی بیمہ فنڈز کی نگرانی کو مزید سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  رواں سال سے ملک بھر میں دوا کے شناختی کوڈ کی مدد سے اس پر نگاہ رکھی جائے گی۔

قومی صحت تحفظ انتظامیہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد  بیمہ شدہ ادویات کی دوبارہ فروخت، متبادل ادویات، طبی بیمہ کارڈز اور جعلی نسخوں جیسی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

دوا کا شناختی کوڈ دراصل  ہرایک دوا کی’’ ایک منفرد الیکٹرانک آئی ڈی’’ ہوتی ہے جو بڑا ڈیٹا ماڈلز بنانے کے لئےاستعمال کیا جائے گا تاکہ نگرانی کو بہتر بنایا جاسکے۔

بیان کے مطابق این ایچ ایس اےاس ڈیٹا کو خلاف ورزیوں کو جانچنے اور کارروائی کے لئے استعمال کرے گا اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرے گا۔

اپریل 2024 میں این ایچ ایس اے نے شناختی  کوڈز  کو جمع کرنے اور اسے استعمال کرنے کا ایک ملک گیر آزمائشی پروگرام شروع کیا تھا ۔

نومبر 2024 میں این ایچ ایس اےنے ان کوڈز سے متعلق دوہرے دعووں سے متعلق  46 مخصوص طبی اداروں سے سرکاری طور پر پوچھ گچھ کی  جو اس شناختی  ٹیکنالوجی کے ذریعے طبی بیمہ فنڈز  کے ضابطے میں پہلا قدم تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر