فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ نظرثانی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ حمزہ شہبازکی نظر ثانی درخواست پر9 جنوری کو سماعت کرےگا۔ہائی کورٹ کےچیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔طلبا تنظیموں پر پابندی کےخلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی دھاندلی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر