موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2024 بھارت کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2024 بھارت کی تاریخ کا گرم ترین سال تھا اور اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اضافی ہیٹ ویوز کا سامنا ہوا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Mrutyunjay Mohapatra نے بتایا کہ 2024 میں بھارت کا اوسط درجہ حرارت 0.65 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم 1991 سے ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں اور 2024 اب تک کا گرم ترین سال ثابت ہوا۔اس سے قبل بھارت کا گرم ترین سال 2016 تھا جس دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.54 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ڈاکٹر Mrutyunjay Mohapatra نے کہا کہ اس سے درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان ثابت ہوتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا علم ہوتا ہے۔ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی والے اس ملک میں حالیہ برسوں کے دوران لوگوں کو غیر معمولی گرم موسم کا سامنا ہوا ہے۔بھارت کے متعدد مقامات میں 2024 کے دوران ریکارڈ درجہ حرارت کو رپورٹ کیا گیا جس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد ہوگیا۔بھارتی دارالحکومت میں مئی میں 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو بھارت میں کسی بھی مقام میں نیا ریکارڈ تھا۔اسی طرح کم از کم 37 بھارتی شہروں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت رپورٹ کیا گیا۔بھارتی حکومت نے کچھ عرصے قبل بتایا تھا کہ مارچ سے جولائی کے دوران شدید گرمی کے باعث بھارت بھر میں 400 کے قریب اموات ہوئیں جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد کے لیے رجوع کرنا پڑا۔مگر بھارت کے ایک غیر منافع بخش ادارے ہیٹ واچ کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ مارچ سے جولائی کے دوران ہیٹ اسٹروک کے باعث 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی بھرمار رہی۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق موسمیاتی نظام متاثر ہونے سے بارشیں نہیں ہوئیں جس سے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انہوں نے شہروں اور قصبوں کی توسیع جبکہ درختوں کی کٹائی کو بھی شدید گرمی کا باعث قرار دیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر