آپ جیسے مدبر سیاسی رہنما سے صلاح مشورہ ضروری سمجھتا ہوں: ایرانی سفیر کی فضل الرحمان سے گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی سفیر وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے اور ملاقات کی۔ ایرانی سفیرنے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات، علاقائی صورتحال ، غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھاکہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں، غزہ یکجہتی مظاہروں پرسلام پیش کرتاہوں، بالخصوص آپ جیسے مدبر سیاسی رہنما سے صلاح مشورہ ضروری سمجھتا مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے، پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب، ملائیشیا دفاع غزہ اوراسرائیل کےخلاف ٹھوس اقدامات انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کرپاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی سازش دفن ملاقات کے بعد ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ امریکا کبھی امت مسلمہ کا خیر خواہ نہیں رہا، امریکا کو ہمیشہ اپنے مفادات عزیز ہوتے انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل صہیونی اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کررہا ہے، غزہ میں قیامت ڈھا دی گئی مگر انسانی حقوق کی یہ سنگین پامالیاں امریکا کو نظر نہیں آتیں، امریکا اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ان کا کہنا تھاکہ اسلامی دنیا کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکا و دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے، ایسی سیاست کو انسانیت تو نہیں کہا جاسکتا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر