کرم میں دونوں طرف کچھ دہشتگرد ہیں، ان کیخلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیے: سربراہ ایم ڈبلیو ایم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ کے پی کے حکومت نے اب تک کوئی تعاون نہیں کیا، پاراچنارکے راستے بند ہونا صوبائی حکومت کے ناکام ہونے کی دلیل ہے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمائدین نے اپنی ذمہ داری پوری کردی، امید ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد ہوگا، بہت خونریزی ہوچکی اب سب امن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ راستہ کھلے گا تو ہم بھی دھرنے ختم کردیں گے، سردی میں بیٹھنے کا شوق نہیں، ہمارے دھرنے کسی پارٹی کےخلاف نہیں ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ جب کانوائے پر حملہ ہوا تو اسی جگہ اہلسنت نے ہمارے 35 لوگوں کی جان بچائی، پناہ دی، دونوں طرف کے کچھ دہشتگرد ہیں جو قتل و غارت کرتے ہیں ان کے خلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر