کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نےکشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی اور کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35ملازمین برطرف کردیے گئے ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپیکٹرز، 10 سب انسپیکٹرز، 2 اے ایس آئی برطرف کیے گئے ہیں۔ کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 14 کانسٹیبلز برطرف کیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ان اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا اور خود احتسابی کے عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر