کیا جنرل فیض عمران خان کیخلاف سلطانی گواہ بننے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنرل فیض کی وکالت کر رہے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنرل فیض عمران خان کیخلاف سلطانی گواہ بننے جا رہے ہیں تو میاں اشفاق کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کیونکہ مقدمے کی کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے دائرے میں آتی ہے۔جب ان سے جنرل فیض کیخلاف ملٹری ٹرائل کے آغاز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مختلف میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے، میں ایسی خبروں کی تردید کی پوزیشن میں نہیں۔ تاہم، انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کیس میں جنرل فیض کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں ٹرائل کب ختم ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ شاید چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔ جنرل فیض کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنمائی کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کے حوالے سے دی نیوز کی خبر کے حوالے سے میاں اشفاق کا کہنا تھا کہ تمام حقائق اور کہی گئی باتیں بہت ہی واضح ہیں۔دی نیوز نے حال ہی میں یہ خبر شائع کی تھی کہ جنرل فیض کا خیال ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے سیاسی رابطے معمول کے سماجی رابطے تھے۔ آئی ایس پی آر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جنرل فیض پر باضابطہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان خلاف ورزیوں سے ریاستی سلامتی اور مفادات پر سمجھوتہ ہوا ہے۔ جنرل فیض کو باضابطہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیوں، جو کہ آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست کے تحفظ اور مفاد کیلئے نقصان دہ تھیں، اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور ایک شخص (افراد) کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بعض سیاسی مفادات کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات میں جنرل فیض کے کردار کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے 9 مئی 2023 کے واقعے سمیت بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بننے والے اقدامات میں شامل ہونے کے حوالے سے بھی ایک علیحدہ تفتیش کی جا رہی ہے، جو ان سیاسی مفادات کی ایماء پر اور ان کے ساتھ مل کر کیے گئے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر