بے فارم میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فیچرزکے تحت 10سال سے زائد عمر کے بچوں کےانگلیوں کےنشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیاگیا ہے اور خصوصی ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)کا اجرا مرحلہ وار 15جنوری سے کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق نادرا کامحکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات، تصویر ب فارم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15جنوری سے 10سال سے زائد اور 18سال سےکم عمربچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، انگلیوں کے نشانات اور تصویریں نادرا سینٹرز پر لی جائیں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی، بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام ہو سکے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر