سندھ حکومت کے دعوؤں کے باوجود کراچی والوں کی تکالیف کم نہ ہوئیں، 7 مقامات پر دھرنے جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے تاہم گرومندر سے نمائش آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کامران چورنگی سے موسمیات آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے، واٹرپمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹرپمپ جانے والا روڈ کھلا ہے، یونیورسٹی روڈ پرسفاری پارک کےقریب بھی دھرنا جاری ہے۔اس کے علاوہ گلبائی پراچا چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ سے بنارس آنے والا روڈ بند ہے جبکہ بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ جانے والا روڈ کھلا ہے۔کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری احتجاج کے حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک جگہ بیٹھ جائیں، ہم فیسیلیٹیٹ کریں گے، جن لوگوں نے سرکاری املاک کو آگ لگائی ہے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کریں گے، کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، دوسری پارٹی سے بھی حکومت بات کر رہی ہے، سمجھایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کہہ رہے تھے کہ جب چاہیں گے مسئلہ حل کرلیں گے، وزیراعلی کے پی کو خدا کا واسطہ ہے کہ مسئلہ حل کرلیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے مختلف مقامات پر دھرنا دینے والے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر