دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہو: سال نو پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)2025 کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کےآغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں، دعا ہے نئے سال میں ہم انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کو سدھار کر نئی شروعات کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2024 میں دنیا کو معاشی،سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، دعا ہے نئےسال میں ان بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، دوست اور برادر ممالک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، 2024 میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کا آغاز ہوا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت کو خود انحصاری کی پٹری پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بدترین سال رہا، اسرائیلی قابض افواج نے ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں جن کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارے مظلوم بھائی اور بہنیں بھارتی قابض افواج کی بربریت کا شکار رہے، امید ہے 2025 میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوںوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر