پاکستان میں سال نو کا آغاز، مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی

نئے سال کی آمد پر کراچی، اسلام آباد، روہڑی سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی، کہیں عہد و پیمان کیے گئے تو کہیں نئے سال کی خوشی میں منچلے ہلہ گلہ کرتے نظر آئے۔کراچی میں پورٹ گرینڈ اور گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔گورنر ہاؤس کراچی میں 40 منٹ تک آتش بازی کی گئی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آتشبازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوا، سندھ کو ایک اور عالمی ریکارڈ کا حامل بنا دیا۔دوسری جانب راولپنڈی اور لاہور میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا ۔منچلوں نے ہلہ گلہ اور کنسرٹ کا اہتمام کیا۔شہر اقتدار اسلام آباد میں ایف ایٹ اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر بھی جشن کا سلسلہ جاری رہا۔کوئٹہ میں بھی نئےسال کی آمد کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں نئے سال کے سلسلے میں عبادات اور دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ آزادکشمیر میں بھینیو ایئر نائٹ پر زیرو پوائنٹ کیرن ایل او سی پر کشمیریوں نے سال نو کا استقبال کیا،آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔علاوہ ازیں حیدرآباد،گوجرانوالہ سمیت ملک کی دیگر شہروں میں بھی شہریوں نے سال نو کا جشن منایا اور نئے سال کی آمد پر خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ سے بچنے کے لیے آتش بازی پرپابندی عائد کی گئی تھی، جبکہ مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر