2024 میں خوارج ، دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق سال 2024کےدوران 59,775 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 925 دہشت گردبشمول خوارج کو ہلاک کیاگیا اور سیکڑوں گرفتار کیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ افواجِ پاکستان، انٹیلیجنس، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز کر رہےہیں، سال 2024 میں ان آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا، ہلاک دہشت گردوں میں فدا الرحمان عرف لعل، علی رحمان عرف طحٰہ سواتی اور ابو یحییٰ شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14مطلوب دہشت گردوں نےہتھیارڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا، دو خودکش بمباروں کو گرفتار کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔ آرمی چیف دہشت گردوں، خوارج، ان کے سہولت کاروں کےبارےمیں دو ٹوک مؤقف رکھتے ہیں اور غیرملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشت گردوں کےخلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے آزادانہ دہشت گرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں، ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لیے افغانستان پر مقدم ہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر