‘عمران خان اگر موجودہ نظام کو چیلنج نہ کریں تو انہیں گھر نظر بندکرنےکی پیشکش ہوسکتی ہے’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایڈیٹر انویسٹی گیشن جنگ اور دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، موجودہ اتحادی حکومت 2029ء تک برقرار رہے گی۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل حکومتی اتحاد کے ایک اہم رکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا اُسی صورت منتقل کیا جائے گا جب وہ موجودہ نظام کو قبول کریں گے اور شورش پسندی کی سیاست کو ترک کریں گے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذریعےکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرائط نہیں لیکن اہم معاملات پر مؤقف واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحریک انصاف 2جنوری کو 2 کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں اپنے باضابطہ مطالبات لے کر آئے گی لیکن بنیادی معاملات پر فریقین کے مؤقف ایک دوسرے سے الگ ہیں۔پی ٹی آئی اپنے تمام رہنماؤں (بنیادی طور پر عمران خان) اور کارکنوں کی رہائی چاہتی ہے اور وہ اپنے بانی چیئرمین کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتی ہے، حکومت بحیثیت فریق کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان سمیت سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان کو عدالتوں سے کلیئر ہونا ہوگا اور موجودہ حکومت 2029ء تک قائم رہےگی۔ذریعے کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اشتعال انگیزی کی سیاست ترک اور آئندہ انتخابات تک سکون سے بیٹھنے پر رضامند ہو جاتے ہیں تو حکومت انہیں اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے پر غور کرسکتی ہے تاہم رابطہ کرنے پر سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تجویز پر ن لیگ سے تعلق رکھنے والے کمیٹی ارکان یا اتحادیوں کی نمائندگی کرنے والے دیگر کمیٹی ارکان سے بات نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ پس پردہ اس حوالے سے ہونے والی بات چیت کے متعلق نہیں جانتے، انہوں نے حکومت کے مؤقف کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف باضابطہ طور پر آئندہ اجلاس میں جو کچھ پیش کرےگی کمیٹی اس کا باضابطہ جواب دے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر پہلے اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا تھا کہ تقریباً 4 سال تک ملک پر حکومت کرنے والی تحریک انصاف بہتر جانتی ہے کہ عمران خان کے دور میں جن سیاست دانوں کو جیل میں ڈالا گیا تھا اُن میں سے ایک کو بھی ایگزیکٹو آرڈرز سے رہا نہیں کیا گیا تھا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اجلاس میں شریک حکومتی کمیٹی کے بیشتر ارکان پی ٹی آئی حکومت کے دوران جیلوں میں بند تھے اور ان سب کو عدالتی پراسیس کے ذریعے رہا کیا گیا۔ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سرکاری کمیٹی کے ارکان کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا بات کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی تحریک انصاف کے ساتھ اپنی ملاقات میں کسی بھی شخص یا پارٹی سے متعلق مسئلے کو سامنے نہیں لائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی چارٹر آف اکانومی، چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجدید، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متفقہ پالیسی اور سیاسی احتجاج کیلئے حدود کا تعین جیسے پاکستان کے مخصوص معاملات پر سیاسی اتفاق رائے چاہتی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر