کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے جاری، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کامران چورنگی پرپولیس کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ مظاہرین دھرنا ختم کرنے اور سڑک کھولنے سے انکاری ہیں۔ دھرنےکے باعث کامران چورنگی سے موسمیات جانے والی سڑک بند ہے۔عباس ٹاؤن میں بھی پولیس مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں کر رہی ہے۔ عباس ٹاؤن آنے جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔ دھرنا مظاہرین کو اٹھانے کے لیے پولیس کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔سفاری پارک کےقریب دھرنے کے باعث کراچی یونیورسٹی سےنیپا جانے والی سڑک بند ہے، نیپا سےکراچی یونیورسٹی جانے والی سڑک پر ٹریفک ڈبل چلایا جا رہا ہے۔ایم اے جناح روڈ نمائش سگنل سےگرومندر کی سڑک کھول دی گئی ہے تاہم صدر سے نمائش آنے والا روڈ بند ہے، نمائش سگنل پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پر امن دھرنوں کے خلاف نہیں، پارہ چنار مسئلے کا حل خیبر پختونخوا میں ہی ہونا ہے، پارہ چنار کے معاملے پر سندھ حکومت نے بھی کردار ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے ٹھٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں 12 جگہوں پر دھرنے دیے گئے تھے، اب کراچی میں 4 جگہ پر دھرنے ہو رہے ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہےکہ لوگوں کی تکلیف کو کیسے ختم کریں، جو دھرنے باقی ہیں وہ بھی بات چیت کرکے ختم کردیں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر