سال نو پر فائرنگ کرنیوالوں پراقدام قتل کا مقدمہ ہوگا،کراچی پولیس کی عوام کو وارننگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لوگوں کی آگہی کےلیے شہر کی مختلف مساجد سے اعلانات کیے جارہے ہیں جس میں لوگوں کو سال نو پر فائرنگ کرنے کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر گشت، پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، دوسری جانب سال نو پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائےگا۔کراچی میں سال نو کےلیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری ٹریفک پلان کے تحت اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سے سی ویو کا روڈ بند ہوگا، دو تلوار سے عبداللّٰہ شاہ غازی مزار اور مزار سے 26 اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند ہوگی۔ٹریفک پلان کے مطابق سی ویو یا اطراف جانے والے 26 اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے جاسکیں گے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر