خیبرپختونخوا کے گوداموں میں 10 ارب کی گندم خراب ہونے کا انکشاف، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے گوداموں میں پڑی 10 ارب روپے مالیت کی گندم کے خراب ہونے کا معاملہ اسمبلی فلور پر شدید بحث کا باعث بن گیا۔صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اسمبلی میں اس معاملے پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گندم کے نمونے دو لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے ایک نے اسے انسانوں کیلئے ناقابل استعمال قرار دیا۔پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی رپورٹ میں بھی یہ انکشاف ہوا کہ 77 ہزار 762 میٹرک ٹن گندم انسانی استعمال کے قابل نہیں رہی۔صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق یہ گندم 2023 میں پاسکو سے خریدی گئی تھی اور اسے خیبرپختونخوا کے مختلف گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ظاہر شاہ طورو نے ایوان کو بتایا کہ گندم کے نمونوں کو مزید تجزیے کے لیے فیصل آباد بھیجا گیا ہے جہاں ایک اور لیبارٹری سے حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گندم ناقابل استعمال ثابت ہوتی ہے تو حکومت ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت نے خراب گندم فلور ملز کو بیچنے کی کوشش کی لیکن ملز مالکان نے آدھی قیمت پر بھی اسے خریدنے سے انکار کیا اور کہاکہ گندم کی شیلف لائف ختم ہو چکی اور اسے پہلے فروخت کیا جانا چاہیے تھا۔وزیر خوراک نے ایوان میں کہا کہ یہ گندم پی ٹی آئی اور نگران حکومت کے سابق ادوار میں خریدی گئی تھی اور موجودہ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ان کا کہناتھاکہ فائنل رپورٹ آنے کے بعد گندم کے استعمال یا تلفی کا فیصلہ کیا جائے گا۔اپوزیشن ممبران نے اس معاملے پر صوبائی خوراک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔



  تازہ ترین   
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر