اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)طالبان نے عمارتوں میں پہلے سے موجود ایسی تمام کھڑکیوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہیئں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔ میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے تعمیراتی مقامات کی نگرانی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنا ئیں گےکہ پڑوسیوں کے گھروں میں جھانکا ممکن نہ ہو۔
عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہ بنائی جائیں جن سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہو، افغان حکومت کا حکم



