تحریک انصاف کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر