پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست، کمشنر ان لینڈ ریونیو پر جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کٹوتی کےخلاف کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ماہ میں رقم درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نےفیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار کے مطابق ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ایڈوانس ٹیکس کا دوبارہ سے تعین کیا، ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر ہی بینک سے ٹیکس کی مد میں رقم کاٹ لی، انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ٹیکس پیئر کو نوٹس جاری کیا جانا لازم ہے، پراسیس پر عملدرآمد کے بغیر کی گئی کارروائی درخواست گزار کے بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اضافی کاٹی گئی رقم واپس کرنے کے لیے انہوں نے درخواست دائر کی، کمشنر اِن لینڈ ریونیو نے درخواست پر قانون کے مطابق دو ماہ میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے مگر کمشنر نے پی ٹی اے کی درخواست پر دو ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے سال 2018 میں ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ارب 37 کروڑ روپے کٹوتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر