جماعت یا کسی فرد کیلئے نہیں پاکستان کیلئے مذاکرات کررہے ہیں: عرفان صدیقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے، اچھے مناظر ہوتے ہیں جب آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور چائے پیتے ہیں، اچھی گفتگو ہوتی ہے،کم سے کم کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا، ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم جماعت یا کسی فرد کےنہیں پاکستان کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا، بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے، دہشتگردی کے عفریت سے خیبرپختونخوا متاثر ہے ،کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم تو شروع سے ہی مذاکرات پر آمادہ تھے، نوازشریف نے پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا خواجہ آصف کو خوف ہے کہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی نہ آجائیں اس لیے وہ نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، وزیردفاع کہتے ہیں کہ اشارہ ہے، آپ ہی بتا دیں کہ کس کی طرف سے اشارہ ہے، معاشی مشکلات تب ختم ہوں گی جب سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام تب آئے گا جب آپ بیٹھ کر بات کریں گے۔انھوں نے کہاکہ 9 مئی اور 26نومبر کا ملبہ ہم پر ڈالا جا رہا ہے تو کیوں نا اس کی تحقیقات ہوں؟ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو جائے، حکومت اپنے وزرا کو بھی سمجھائے جو رات دن طعنے دے رہے ہیں، سوشل میڈیا ہمارے کنٹرول میں نہیں، بہت سارے لوگ حکومت سے ناراض ہیں وہ اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔ضلع کرم کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرم میں ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2 سے 3 دن کا وقت مانگا ہے،کرم میں بچوں کے ڈائپرز تک پہنچائے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر