شیخ وقاص کی بلاول اور خواجہ آصف پر کڑی تنقید، سیاسی مداری قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیردفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ یہ سیاسی مداری اندرون خانہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کی واحد سیاسی حقیقت ہے جس نے ملکی ترقی کیلئے اپنے سکون وآرام کی قربانی دی۔انہوں نے میڈیا کوریج اور عوامی توجہ حاصل کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہدف تنقید بنانے والوں کو نوازشریف اور آصف زرداری کا درباری اورسیاسی مداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عالمی سطح کے رہنما ہیں جبکہ ان کے نقاد محض اپنے آقاؤں کے پیادے ہیں جن کا کام بلاجواز تنقید کرنا ہے کیونکہ شریف اور زرداری جیسے کرپٹ اور پرانے سیاسی خاندانوں کا سیاسی خاتمہ قریب ہے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ اقتدار کے لالچی افراد کا یہ اتحاد ملکی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے باہر کرنے کیلئے ہے تاہم ان کا یہ مذموم منصوبہ الٹا پڑگیا اور وہ بانی پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن کرنے میں ناکام ہوگئے۔شیخ وقاص اکرم نے بلاول بھٹو زرداری کو ناراض سیاسی بچہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیاکہ وہ عمران خان جیسے عالمی رہنماکی بجائے اپنی سطح کے سیاسی لیڈران کے ساتھ بحث پر توجہ مرکوز رکھیں، بدقسمتی سے زرداری کی تاریخ رہی ہے کہ وہ اپنے سیاسی طور پر ناپختہ نوجوان بیٹے کومسلم لیگ (ن) پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تاکہ شریفوں کو نشانہ بنا کر مذاکرات میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ عمران خان نے زرداری اور شریف کے برعکس کبھی بھی سودے بازی کیلئے غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا جنہوں نے ملک کو تباہی کی حالت میں چھوڑا اور جیلوں سے بچنے اور باہر باہر نکلنے کیلئے مذاکرات کئے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو انتہائی مضحکہ خیز سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سلطان محمود غزنوی کے بارے میں تبصروں نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مسلسل شرمندہ کیا حالانکہ وہ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے ساتھی برسوں سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان فوج کاپراجیکٹ ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر