علی ظفر کے نانا انتقال کرگئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے نانا انتقال کرگئے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے مرحوم نانا کی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی درج کیا۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے نانا! محمد امین، جو میرے بہت قریب تھے اور بچپن ہی سے میرے آئیڈیل رہے ہیں۔گلوکار نے لکھا کہ میرے نانا خود ساختہ انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہمیں محنت، دیانت، شفقت اور دوسروں کی دیکھ بھال کی اہمیت کا درس دیا۔انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ آج میرے نانا اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔علی ظفر نے مزید لکھا کہ میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند لائنوں میں نہیں کیا جاسکتا۔گلوکار نے مداحوں سے اپنے نانا کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل بھی کی۔علی ظفر کے نانا کے انتقال کی افسوسناک خبر پر مداحوں کی جانب سے شدید دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر