‘اے سی خراب ہونے سے قتل کا منصوبہ بگڑ گیا تھا مگر پھر ہنیہ کمرے میں واپس آگئے’ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی میڈیا نے ایک خفیہ رپورٹ کے مندرجات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مہینوں تک منصوبہ بندی کی گئی مگر جس رات انہیں قتل کیا جانا تھا تب ان کے کمرے کا اے سی یونٹ ٹوٹ گیا تھا جس پر وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر کسی دوسرےکمرے میں چلے گئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اے سی یونٹ ٹوٹنے اور اسماعیل ہنیہ کے کمرے سے باہر نکل جانے کے بعد ان کے قتل کا منصوبہ بگڑ گیا تھا کیونکہ انہیں قتل کرنے کے لیے ایک چھوٹا ریموٹ کنٹرول بم ان کے کمرے میں رکھا گیا تھا جو انہیں اسی صورت میں نقصان پہنچا سکتا تھا جب وہ کمرے میں موجود ہوتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کافی دیر بعد بلآخر کمرے کا ای سی ٹھیک کیا گیا اور اسماعیل ہنیہ کمرے میں واپس آگئے جس کے بعد رات کے ایک بج کر 30 منٹ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا۔ واضح رہے کہ چند دن قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے بھی اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا باقائدہ اعتراف کیا تھا۔ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں رواں سال 31 جولائی کو اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے ایران میں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر