صدر مملکت نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے ، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔خیال رہے کہ چند روز قبل دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر اعتراض لگا کر اسے واپس بھیج دیا تھا جس پر جے یو آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ صدر پاکستان نے بیرونی دباؤ میں آکر سوسائٹی ایکٹ پر دستخط نہیں کیے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر