وزن کم ہو یا زیادہ اگر خوش ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘ زارا نور عباس

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکارہ زارا نور عباس کا ماننا ہے کہ وزن کم ہویا زیادہ اگر آپ خوش ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں باڈی شیمنگ کے حوالے سے ٹارگٹ کی گئی خاتون کا پیغام پڑھتے اور بعد ازاں باڈی شیمنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اس وقت باڈی شیمنگ سے انکار کررہی ہے اگر آپ موٹے ہیں پتلے یا پھرکالے ، آپ کو اللہ نے بنایا ہے، اللہ نے آپ کو ویسا ہی بنایا ہے جیسے آپ ہیں کیوں کہ اللہ نے آپ کو ایسا ہی بنانا تھا۔زارا نور کا کہناتھا کہ اگر آپ خوش ہیں تو وزن زیادہ ہو یا کم پھر کوئی فرق نہیں پڑتا ،دنیا کے امیر و کبیر لوگ ایسے بھی جن کے پاس ذہنی سکون نہیں ہیں۔انہوں نے خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ وزن کی وجہ سے ناخوش اور فکرمند ہیں تو ہر گز نہ ہوں کیوں کہ میں بھی نہیں ہوتی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر