بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر مزید 31 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر 2024 تک 21 ارب 5 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ، یعنی 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے۔متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے سال کے پہلے 11 ماہ میں 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں جو پچھلے سال اسی عرصے سے 55 فیصد زائد ہیں جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر بھیجے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے یورپی یونین سے 3 ارب 61 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 44 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، آسٹریلیا اور ملائشیا بھی پاکستان سے باہر نوکری ڈھونڈنے والوں کی اہم منزل ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر