مذاکرات ضرور کریں، وارننگ دے رہا ہوں استعمال نہ ہوجائیں، وہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہناتھاکہ جج کمپرومائز ہوجاتے ہیں، سیاستدان کسی نہ کسی وقت بیساکھی استعمال کر لیتے ہیں، بیساکھی سب نے استعمال کی، اس حمام میں سارے ننگے ہیں، ہماری سیاست میں کوئی روایات ہی نہیں عدلیہ کی روایات نہ میڈیا انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی میں سے تو ہوا بھی نہیں نکل رہی، ان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں، جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے سب اچھا ہوجائے گا، ہمارا قبلہ کبھی راولپنڈی تو کبھی عدلیہ کی طرف ہو جاتا ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا جج 16 لاکھ تنخواہ لیتا ہے، ہماری ایک لاکھ58ہزار تنخواہ ہے، جج مر جائے تو بیوی کو بھی تنخواہ ملتی رہتی ہے، جس ملک کی عدلیہ کمپرومائز ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہوتا خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ 15 دن میں ایسا کون سا تعویز آگیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آگئی؟ نواز اور شہباز چل کر گئے تو کہا ان کی اوقات نہیں جن کی اوقات ہے ان سے مذاکرات کریں انہوں نے مذاکرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بندہ قید ہو، مقدمات میں رُل رہا ہو پھر مذاکرات کی بات کرے تو تھوڑا غور کرلینا چاہیے، وہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے لہٰذا مذاکرات ضرور کریں لیکن وارننگ دے رہا ہوں کہ استعمال نہ وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی میں بڑی تلخیاں ہوئیں، خواجہ رفیق کا خون پی پی کے لوگوں کے ہاتھوں پر ہے لیکن نواز شریف اور بے نظیر نے خلوص سے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے، رواداری، برداشت اور لحاظ کو بڑھاوا خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر