اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند، سربراہ کو بھی حراست میں لے لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے مسلح عناصر کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا اور اسپتال کے سرجری ڈپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی تھی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں اسپتال کے مرکزی شعبے جل کر تباہ ہو جانے کی اطلاعات ہیں، اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کا بتانا ہے اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نےغزہ کےکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے اور ڈائریکٹر سمیت عملے کے درجنوں ارکان کو حراستی مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر