جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلادیشی خواتین گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکام کے مطابق مفرور 3 خواتین کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان عائشہ ناز، حنا ناز اور افشاں ناز کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان سال 2022 سے جعلسازی کے مقدمے میں مطلوب تھیں، ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی قومی شناختی کارڈز حاصل کیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلسازی سے قوم شناختی کارڈز حاصل کیے، ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے، ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاؤن نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے۔حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی سہولتکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی تحقیقات کو وسیع کر دیا گیا ہے۔مزید برآں نادرا اہلکاروں کی ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گاجبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر