آلودگی اور ناقص فضا، لاہور کی صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 5 بجے لاہورکا ائیرکوالٹی انڈیکس 98 ریکارڈ کیاگیا جبکہ اس وقت لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس 166تک ہے۔دوسری جانب لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کردیے گئے ہیں۔اربن یونٹ سروے کے مطابق لاہور میں اپریل 2024 میں ائیرکلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد رہیں جو ای پی اےکی کاوشوں سے دسمبر میں 96 فیصد ہو چکی ہیں۔محکمہ تحفظ برائے ماحولیات نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کردیے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں اے کیو آئی مانیٹرنگ کے35 اسٹیشنز پر کام جاری ہے۔ای پی اے نے 27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں 2883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا، اس دوران 860 انڈسٹریل یونٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہ 45.6 ملین روپے جرمانہ عائدکیا گیا، معائنے کے دوران 225 یونٹس سربمہر، 105ایف آئی آرز اور 56 یونٹس گرائے گئے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمےکیلئے نجی شعبےکا تعاون بھی حاصل کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر