خوارج کا افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ پاک فوج نے پسپا کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے کرم، شمالی وزیرستان سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آج صبح خوارجیوں نے افغان طالبان سے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثرجوابی کارروائی اورگولاباری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑکربھاگ گئے، افغان سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں، پاکستان سکیورٹی فورسزکاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 3 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے فتنہ الخوارج کو اپنی سرزمین نہ استعمال کرنےکا بارہاکہا ہے لیکن اس کے باوجود فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر