چین کے امریکی فوجی کمپنیوں اور سینئر عہدیداروں کے خلاف جوابی اقدامات

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو 7 امریکی فوجی کمپنیوں اور متعلقہ سینئر عہدیداروں کے خلاف جوابی اقدامات اٹھانے کے بارے میں فیصلہ جاری کیا ہے۔

ان7 کمپنیوں  میں انسیٹو انکارپوریشن، ہڈسن ٹیکنالوجیز کمپنئ، سیرونک ٹیکنالوجیز انکارپوریشن، ریتھیون کینیڈا، ریتھیون آسٹریلیا، ایرکم انکارپوریشن اور اوشینیئرنگ انٹرنیشنل انکارپوریشن شامل ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ چینی اقدام امریکہ کی جانب سے حال ہی میں چین کے  تائیوان خطے کے لیے ایک اور اہم فوجی امدادی پیکیج اور اسلحے کی فروخت کے اعلان اور 2025 کے مالی سال کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ ( این ڈی اے اے) میں چین کے خلاف متعدد منفی نکات شامل کیےجانے کے بعد اٹھا یا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایک چین کے اصول اور3 چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر