شنگھائی میں نئے مضافاتی ہوائی اڈے کی میٹرو لائن کا افتتاح

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کے پوڈونگ اور ہانگ چھیاؤ ہوائی اڈوں کوملانےوالی ایک نئی میٹرو لائن جمعہ کے روز کھول دی گئی جس سے شہر کے ریلوے ٹرانزٹ نیٹ ورک کی کل فعال لمبائی  896 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

شنگھائی میٹرو کے مطابق 59 کلومیٹر کی فعال لمبائی کے ساتھ  نئی شامل کردہ مضافاتی ایئرپورٹ لائن، مغرب میں ہانگ چھیاؤ ایئرپورٹ ٹرمینل 2 سے شروع ہو کر مشرق میں پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 1 اور 2 تک پھیلی ہوئی ہے۔

اس نئی لائن پر چلنے والی ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو دونوں بڑے ہوائی اڈوں کے درمیان 40 منٹ میں فاصلہ طے کرتی ہے۔

نئی لائن کی کل لمبائی 68.6 کلومیٹر ہے جس میں 9 اسٹیشنز ہیں اور یہ شہر کے علاقائی میٹرو نیٹ ورک کی اہم مشرق-مغرب ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔

شنگھائی میونسپل ٹرانسپورٹیشن کمیشن کے مطابق اس لائن کو شہر کے ریلوے اسٹیشنز کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ   پڑوسی صوبوں جیانگ سو اور ژے جیانگ تک بھی توسیع دی جائے گی۔ شنگھائی شین-ٹائی انو یسٹمنٹ کمپنی کے نائب جنرل منیجر ڈو فینگ نے کہا کہ یہ لائن تیز رفتار ٹرینوں کے آپریشن کے لئے بھی دستیاب ہے اور  یہ شنگھائی کی دریا ئے یاںگسی طاس خطے سےمنسلک ہونے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر