خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کویت میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 46 ویں غیر معمولی اجلاس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں، شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے۔اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان نے باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔شام میں بشار حکومت کا خاتمہ امریکا، اسرائیل اورپڑوسی ملک کے منصوبےکا نتیجہ ہے، ایرانی سپریم لیڈرواضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا تھا کہ شام میں بشارالاسد حکومت کاخاتمہ امریکا، اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک کے منصوبےکا نتیجہ ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شام کےایک پڑوسی ملک نے بھی بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیےاہم کردار ادا کیا، ہمارےپاس ثبوت ہیں،کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر