پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزرگئے، کراچی میں بھی دھرنے، ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گرینڈ امن جرگہ فریقین سے مذاکرات مکمل کرنے کے باوجود اب تک کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا، راستوں کی بندش سے علاقے میں ادویات نہ پہنچنے کے باعث پاراچنار کے اسپتالوں سے مسلسل اموات کی خبریں آرہی ہیں جبکہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ابتر صورتحال کے خلاف پاراچنار میں 8 دن سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین سے یکجہتی کے لیے اسلام آباد، لاہور، جھنگ اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پارا چنار صورتحال پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو پیپلز چورنگی،گرو مندر سے سولجر بازار متبادل راستہ فراہم کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ابو الحسن اصفہانی روڈ سے سپر ہائی وے، عباس ٹاؤن کی سڑکیں بند ہیں، ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے، فائیو اسٹار چورنگی بند، سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو اندرون علاقوں میں متبادل راستہ دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ سے ملیر کا راستہ بھی بند ہے، ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی جانب قائدآباد کی سڑک بند ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر