اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس ملنے کے بعد قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے طیارے کی تحقیقات شروع کر دی گئی پراسیکیوٹر جنرل آذربائیجان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم اس وقت طیارہ گرنے کے تحقیقاتی نتائج ظاہر نہیں کر آذربائیجان کی تحقیقاتی ٹیم قازقستان میں طیارہ گرنے کی جگہ پر تحقیقات کر رہی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے طیارے میں عملے کے افراد سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ حادثے میں 38 افراد کی موت پر آذربائیجان میں سوگ ہے، طیارے میں سوار 42 افراد کا تعلق آذربائیجان، 16 کا روس، 6 کا قازقستان اور 3 کا کرغزستان سے تھا۔
قازقستان میں گر کر تباہ ہونیوالے آذر بائیجان کے طیارےکا بلیک باکس مل گیا



