سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
فورسز نے بروقت آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں محسن نقوی کا کہنا تھا بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، ہمارے جوانوں نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ان کا کہنا تھا فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان شاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر