قازقستان طیارہ حادثہ: جہاز کے ملبے میں سے زخمیوں کو ریسکیو کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کوقازقستان میں آذربائیجان ائیرلائنز کے طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو جہاز کے ملبے سے نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، حادثے کی ابتدائی وجہ بھی سامنے آگئیویڈیو میں ایک زخمی مسافر کو زمین پر بیٹھے ہوئے اور دوسرے کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چلنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جن میں سے 32 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر