خیرپور سے سکھر تک ہونے والی پہلی لوک سھائتا میراتھن سہیل عامر نے جیت لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیرپور کوٹ کے ڈیجی قلعہ میں افتتاحی تقریب ہوئی جس کے بعد عالمی معیار کے مطابق 42.192 کلو میٹر مردوں کی میراتھن کا آغاز ہوا۔ میراتھن میں 2 ہزار سے زائد مرد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔خواتین کی 10 کلو میٹر دوڑ قومی شاہراہ ابڑی سے شروع ہوئی جس میں 300 سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔راستے بھر شائقین ایتھلیٹس کی بھرپور حوصلہ افرائی کرتے رہے۔مردوں کی دوڑ میں سہیل عامر نے 2 گھنٹے 30 منٹ میں فنیشنگ لائن عبور کی، دوسری پوزیشن محمد شہباز اور تیسری ذوالفقار احمد نے حاصل کی۔خواتین کی دوڑ نتاشہ نے 42 منٹ میں ختم کی، ممتاز دوسرے اور ماریہ تیسرے نمبر رہیں۔ اختتامی تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں ہوئی جس میں ٹاپ 20 ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر