صدر زرداری اور نواز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام کی کوشش کر رہی ہے: وزیراعلی سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے مگر ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بناسکتے ہیں، صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور جمہوریت کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل سے لیس کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت غیر قانونی مقیم افراد کو نکالنے کے لیے پرعزم ہیں، غیر قانونی مقیم افغانوں کو شناخت کرکے نکالا گیا اور اب بھی اس پر کام جاری ہے۔سپہ سالار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: گورنر سندھ۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہم سب مل کر محنت کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ پاکستان کو وہاں لیکر آئیں جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا، ہم اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور ملک ضرور ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں مگر بیرونی طاقتیں پاکستان کو صحیح سمت میں جانے سے روکنے کے لیے تیار کھڑی ہیں، کرم کے واقعات میں بھی بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سپہ سالار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسٹاک ایکسچینج ترقی کی طرف گامزن ہے، شرح سود بھی کم ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر