کرپٹ حکمران آج اپنی نالائقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مودی کی جیت کی دعائیں مانگنے والے آج اپنی نالائقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے سوال کیا کہ جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے کیسے نکل سکتا ہے؟ عظمی بخاری نے کہا کہ فیٹف کا پاکستان کا نام مزید گرے لسٹ میں رکھنا عمران خان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے، وزیر خارجہ ہر دوسرے دن اپنی جھوٹی داستان سنانے آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی کرپٹ حکمران طبقے کی کارستانیوں اور کارناموں سے باخبر ہے، جب آپ دنیا بھر سے بھیک مانگیں گے تو لوگ آپ کو عزت کی نظر سے کیسے دیکھیں گے؟۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر