جی ڈی پی بڑھانے کیلئے نقائص دور نہ کیے تو نتیجہ صفر بٹا صفر ہو گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیٹی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں جو ٹیکس جمع ہو ان کی بھلائی پر لگے، ٹیکس وصولی کے لیے شکنجہ تنگ، فون بند کردیں گے، اکاونٹ بندکردیں گے جیسی زبان درست نہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ عوام اور حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے، ٹیکس لینےکے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں، پکڑ دھکڑ کی باتیں درست نہیں، اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہماری طرف سے تو ایسا نہیں ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز کی باتیں بہت اہم ہیں، ہم ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے،کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کی جا رہی ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ترمیمی بل2024 کا مقصد ٹیکسز کا دائرہ کاربڑھانا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے، تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت میں بھی رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان میں زیادہ تر کاروبار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں اور صرف 62 ہزار کاروبار رجسٹرڈ ہیں، ان ہی سے زیادہ ٹیکس آ رہا ہے جو دے رہے ہیں، صارف سے سیلز ٹیکس وصولی کر کے آگے جمع بھی نہیں کیا جا رہا۔شبلی فراز نے سوال کیا کہ ایف بی آر میں سرمایہ کاری سے ٹیکس کتنا بڑھے گا، اس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.3 فیصد ہے، جی ڈی پی میں ٹیکس تناسب 13.5فیصدتک بڑھانا چاہتے ہیں، فالٹی پراسس کو ٹھیک کرنا ہے ورنہ نتیجہ صفر بٹا صفر ہو گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر