جنوبی کوریا میں اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے مواخذےکا بھی اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول صدر کے خلاف تحقیقات کیلئے بلز پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذےکا اعلان کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے دو خصوصی بل کی منظوری کیلئے کرسمس تک ڈیڈ لائن دی تھی، بلوں میں معزول صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ دو آزاد تحقیقاتی ادارے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قائم مقام صدر ہان ڈی سو نے کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کا مطالبہ مسترد اور بلز کیلئے اتفاق رائے پر زور دیا۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے لگتا ہے کہ ہان ڈی سو کارروائیوں میں تاخیر کے ذریعے بغاوت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم فوری طور پر قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذے کی کارروائی شروع کریں گے۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا نے اپوزیشن نے ملک میں مارشل لا لگانے کے سابق صدر کے فیصلے کے خلاف مواخذے کی دو تحریکیں پیش کی تھیں، سابق صدر کے خلاف مواخذے کی پہلی تحریک ناکام ہو گئی تھی تاہم اپوزیشن صدر یون کے خلاف دوسری تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے میں کامیاب رہی جس کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر