اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات میں رکھے گئے مطالبات بتا دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا اختیارات کا جس طرح غلط استعمال کیا جا رہا ہے یہ تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، ہم پر مقدمات کو لوگ انتہائی بدترین انتقامی کارروائی سمجھ رہے ہیں، کیا آئین میں واضح نہیں کہ ہرشہری پرامن احتجاج کرسکتا ہے؟سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر ہمیں بھی مایوسی ہے، یورپی یونین اور برطانیہ حکومت کے ملٹری کورٹس ٹرائل پر تحفظات ہیں، ہماری جدوجہد ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر تحریک انصاف کے خلاف یکطرفہ پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، ہم نے ہر صورت میں آئین و قانون کے مطابق ملک کے معاملات چلانے ہیں، بحیثیت ذمہ دار سیاسی جماعت کے ہم چاہتے کہ ملک کو بحران سے نکالیں۔ اسد قیصر نے بتایا کہ ہم نے حکومت کے سامنے 3 پوائنٹس رکھے ہیں، ملک میں لاقانونیت بند کی جائے، بانی پی ٹی آئی اور سیاسی اسیر رہا کیے جائیں، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا عمران خان کے مقدمات پر سروے کرا لیں، 99 فیصد لوگ ان کیسز کو غلط کہیں گے، ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ یہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جب کہ مزاکرات کا اگلا دور 2 جنوری کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر