چین کی ویزا فری پالیسی سیاحت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دے گی، کروشین کاروباری رہنما

زغرب(شِنہوا)  کروشیا کی سب سے بڑی مشاورتی فرم 404 ایجنسی کے سی ای او نیکولا وردولجک  نے کہا ہے کہ  چین کی حالیہ ویزا فری پالیسی سے دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط میں نمایاں اضافے اور کاروباری روابط  گہرے ہونے کی توقع ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں وردولجک نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ چین نے ویزا فری پالیسی متعارف کرائی۔ میرا خیال ہے کہ یہ صحیح سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چونکہ نئی پالیسی نے چین کا سفر بہت آسان بنادیا ہے لہذا کروشیا سے مزید لوگ چین کا دورہ کریں گے۔

چین نے 22 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ 9 مزید ممالک  بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، مالٹا، ایسٹونیا، لیٹویا اور جاپان  کے عام پاسپورٹ رکھنےوالے افراد 30 نومبر سے شروع ہونے والی ایک سالہ آزمائشی مدت کے دوران ویزا فری داخلے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سے چین کے لیے ویزا فری داخلے کے اہل ممالک کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

اس انتظام کے تحت مہمان  کاروبار، سیاحت، خاندان سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ جیسے مقاصد کے لیے چین میں 30 دن تک ویزا کے بغیر قیام کر سکتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر