دمشق ائیرپورٹ کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شام پر اپوزیشن فورسز کے قبضے اور بشار الاسد کے ملک سے فرار کے 16 دن بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے تاہم شیڈول آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح جلد ہوگا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے قطر ائیر کی خصوصی پرواز کیو آر 3250 نے پہلی بین الاقوامی پرواز کے طور پر پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی لینڈنگ کی۔اس سے قبل ایک اندرون ملک پرواز آر بی 112 دمشق سے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کے لیے آپریٹ کی گئی جس میں 32 مسافروں نے حلب کا سفر کیا۔8دسمبر 2024 کو اپوزیشن فورسز کے دمشق پر قبضےکے دوران سابق صدر بشار الاسد کے فرار کے بعد دمشق ہوائی اڈے کو بندکر دیا گیا تھا۔شام میں حکومتی تبدیلی کے دوران کشیدگی کی وجہ سے شام کی فضائی حدود بھی بند کردی گئی تھی۔ نئی عبوری حکومت نے 15 دسمبر کو شامی فضائی حدود پروازوں کے لیے کھول دی تھی۔شامی وزیر ٹرانسپورٹ کہنا ہےکہ شام کے دو بڑے ائیرپورٹس دمشق اور حلب کے لیے شیڈول پروازوں کو جلد بحال کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر