خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے ضلع کرم میں ایف سی تعیناتی کی درخواست کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کابینہ نے کرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا اور دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے ایف سی تعیناتی کی درخواست کردی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملاکنڈ کیلئے خصوصی بم پروف گاڑیاں خریدنے کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے اور قبائلی اضلاع سمیت کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز کو بم بروف گاڑیاں دی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق امن وامان کو خراب کرنے والوں کا نام شیڈول 4 میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ امن کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی، کرم میں امن کے قیام کیلئےگرینڈ جرگہ کو طویل مدت تک جاری رکھا جائےگا۔دستاویز کے مطابق امن وامان کو خراب کرنے والوں کو دہشت گرد قراردیا جائے گا اور کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ حکومتی تحویل میں لیا جائےگا۔خیال رہے کہ ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے 76 روز سے بند ہیں، شہر میں اشیائے خورونوش، ادویات، تیل، لکڑی اور ایل پی جی کی شدید قلت ہے۔آمدورفت کے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں نے پریس کلب کے باہر شدید سردی میں احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر